نئی دہلی ،29؍مئی(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے سی این جی کی قیمتوں میں کئے گئے اضافہ کے پیش نظر مرکز کی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا سخت مشقت سے کمائے گئے لوگوں کے پیسے کو برباد کرنا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا واحد ایجنڈا ہے۔
کانگریس نے میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا نے گزشتہ شب سوشل میڈیا پر کہا پہلے وہ پیٹرول ۔ڈیزل کی قیمتوں کو بڑھاکر لوگوں کی جیب میں سوراخ کرتے ہیں۔ اب دہلی میں سی این جی ۔ پی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا سخت محنت سے کمائے لوگوں کے پیسے کو برباد کرنا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا واحد ایجنڈا ہے۔مودی جی، بہت ہو چکا ہے۔